News

اکاخیل ترقیاتی نیٹورک کا ایک روزہ سپورٹس گالا

اکاخیل ترقیاتی نیٹورک کے زیر انتظام اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی تعاون سے ایک روزہ سپورٹس گالا آمن تالاب ادریس کرکٹ گراونڈ پر ہوا۔
جسکا مہمان خصوصی تحصیل باڑہ کا تحصیلدار غنچہ گل صاحب اور ایس آر ایس پی کا ضلعی کوآرڈینیٹر سرتاج صاحب تھے۔
سپورٹس گالا میں مختلف سکولوں کے کھلاڑیوں اور علاقے کے جوانوں نے حصہ لیا۔
جسمیں مختلف کھیل کرکٹ ٹورمنٹ کا فائنل، ولی بال فائنل، رسہ کشی، 100 میٹر دوڑ، میوزیکل چئیر گیم وغیرہ کھیلے گئے۔
اس موقع پر اے ٹی این چیرمین خان محمد نے کہا کہ اے ٹی این سپورٹس گالا کا مقصد آمن کا پیغام دینا ہے۔ اور نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کا دلچسپی بڑھانا ہے۔
ساجد خان آفریدی نے کہا کہ ہمارا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکے۔ اور نئے گراونڈ کو میڈیا پر لانا ہے۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سرتاج نبی صاحب نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے انشاءاللہ ہمارا تعاون اے ٹی این اور عوام کے ساتھ جاری رہے گا۔
باڑہ تحصیلدار غنچہ گل صاحب نے زبردست سپورٹس گالا کی انعقاد پر ایس آر ایس پی اور اے ٹی این کو مبارک باد پیش کی، اور علاقے کی ترقی کیلئے اے ٹی این کی کاوشوں کو سراہا۔
آخر میں مہمان خصوصی تحصیلدار غنچہ گل صاحب، ایس آر ایس پی ضلعی کوآرڈینیٹر سرتاج صاحب، عامر بادشاہ، شیر علی، رحیم خان، اے ٹی این چیرمین خان محمد، جھانگیر اور آمین اکبر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

Back to top button