باڑہ و تیراہ میں قومی خوشحالی سروے فیز2 کا آغاز
باڑہ و تیراہ میں قومی خوشحالی سروے فیز2کا آغاز کردیاگیا۔
اکاخیل قوم کیلئے خوشخبری۔
۔10دن کے مخصوص دنوں میں اندراج یقینی بنائے۔ واجدخان۔
پاک فوج، ایف سی جوان اور پولیس فورسز نے سروے کو ممکن بنایا۔ شکریہ ادا کرتے ھیں۔
آج GHSکوھی شیرحیدرباڑہ میں فوکل پرسن واجدخان کی سربراھی میں NSERباڑہ کے نمائندوں کا فیصلہ کن اجلاس ھوا۔ جس میں اپرباڑہ اکاخیل ۔ تختکئ کمرخیل اور میدانی علاقہ کلنگہ تا متنی پر سروے کا آغاز کردیاگیااجلاس میں مسافرشاہ IT، عبدالشاھد ھمدرد، سید محمد، محمدرفیق، محمدکریم، شاہجہان، خائستہ نور ، سیدغنی اور اولس خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل علاقوں کیلئے اساتذہ کرام کی ڈیوٹیاں لگائی گئ۔
۔1- سیدمحمدSSTکی نگرانی میں 6اینومیریٹرز کی ڈیٹیاں تیراہ تختکی،خاپور، سنڈاپال،غلام علی،احمدی اور لنڈاور کیلئے لگائی جو کہ 5اپریل2021سے ان علاقوں میں سروے شروع ھوگی۔
۔2- 4سپروائزرز پر مشتمل دستہ محمدرفیقCT، محمد کریم PST، سیدغنیPSTاور امان اللہ کے زیرنگرانی 30 اینومیریٹرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئ۔ان میں 5 اینومیریٹرز اپر باڑہ درس جماعت،شڈالئ، متھرا ،ووڑان،سوخ،شیرخیلو درہ،،دروٹہ،سپینکے تالاب،زرمنی چوک وغیرہ کیلئے ورانہ کردیا۔
۔3- اکاخیل کےمیدانی علاقے کلنگہ تا متنی، فرنٹیر روڈ، شین درنگ،عالم خیل،بلال خیل،بسملک چوک،مڈل سکول حاجی یاراجان کلے،سنڈاچاپ،شھیدہ، محمدعلی چوک،،توت تالاب، عجب تالاب،امن تالاب،گوڈملنگ اور میران تالاب وغیرہ کیلئے25اساتذہ کرام کی ڈیٹیاں لگائی گئ جو 5اپریل3021سے کام شروع کرےگا۔
۔4- شلوبر کے جو علاقے رہ چکے ھیں ان پر بھی کام کام کا آغاز کیاجائےگا۔ چونکہ میٹنگ میں اطلاع کے باوجود کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔اس لئے حتمی شکل دینے کیلئے شلوبر اور اکاخیل کے سپروائرز اور اینومیریٹرز کا اھم اجلاس 5اپریل بروز پیر گورنمنٹ ھائی سکول مواز کلے اکاخیل میں دوپہر 2بجے بلایاھے۔اس میں لازم شرکت کریں۔
۔5-قومی خوشحالی سروے کے دوران پاک فوج ،F.Cجوان، اور پولیس فورسز کی تعاون نے یہ سروے ممکن بنایا۔ جس پر ھم ان کے شکرگزارھیں۔
نوٹ: NSERکے ڈائریکٹر امیلیمینیشن وقار شیرازی نے SOPsکے مطابق %90 کام مکمل ھونے پر ضلع خیبر کیلئے سروے کی تکمیل کہلئے5اپریل2021کو آخری تاریخ مقرر کیاتھا لیکن فوکل پرسن کے خصوصی درخواست پر10دن تک مزید توسیع دی گئ ھے۔ لہذا تمام اساتذہ کرام سے درخواست ھے کہ سروے کو جلد ازجلد اور بروقت مکمل کی جائے۔